ابنا: امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے سنيچر کو اپنے کابل کے اچانک دورے ميں کہا کہ امريکا نے جہاں خود کو دو ہزار چودہ تک افغانستان سے نکلنے کے لئے آمادہ کرليا ہے وہيں اس نے افغانستان کو نان نيٹو الائي کے طور پر بھي منتخب کرليا ہے- انہوں نے کہا کہ امريکا نے اس جنگ زدہ ملک کو خصوصي مراعات دي ہيں -
امريکي وزير خارجہ نے يہ بيان ايک ايسے وقت ديا ہے جب افغانستان کے صدر نے کابل ميں ايک تين روزہ اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ ہر طاقتور ملک کي خواہش ہوتي ہے کہ وہ کمزور ملک ميں اپني ايک آلہ کار حکومت قائم کرے- انہوں نے کہا کہ اگرہم افغانيوں کو بھي طاقت مل جائے تو ہم بھي امريکا ميں اپني مرضي کا صدر لائيں گے-
افغان صدر حامد کرزئي نے افغانستان کےسلسلے ميں امريکا اور مغرب کےرويے پر ناراضگي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امريکا اور مغربي ممالک افغانستان کے داخلي معاملات ميں مداخلت کرتے ہيں- اس اجلاس کے اختتام پر ايک قرارداد پاس کي گئي جس ميں افغانستان ميں امريکا کے فوجي اڈوں کےقيام کي مخالفت کي گئي.......
/169